نوواک جوکووچ کا 10 ویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کھیلنے کا موقع معدوم ہو گیا

برسبین (پاک ترک نیوز) نوواک جوکووچ کا 10 ویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کے لیے کھیلنے کا موقع اس وقت معدوم ہو گیا جب آسٹریلیا نے ان کے ملک داخلے سے انکار کر دیا اور ان کا ویزا منسوخ کر دیا کیونکہ وہ کووڈ-19ویکسینیشن کے اصولوں سے استثنیٰ کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہےتھے۔
آسٹریلوی بارڈر سکیورٹی فورس نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں قرار دیا ہے کہ جوکووچ ملک میں داخلےکے لئے درکار ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہے تھے جس کی بنا کر انکا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ٹاپ رینک جوکووچ نے منگل کو سوشل میڈیا پر اعلان کیاتھا کہ ان کے پاس "استثنیٰ کی اجازت” ہے اور وہ بدھ کے آخر میں وکٹوریہ کی ریاستی حکومت کی جانب سے طبی چھوٹ کے ساتھ آسٹریلیا پہنچے جس سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ ویکسینیشن کے سخت ضوابط سے محفوظ رہیں گے۔ مگر ایسا نہیں ہو سکاکیونکہ آسٹریلوی سرحدی حکام نے جوکووچ کا استثنیٰ قبول نہیں کیا۔
وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ "قاعدہ بہت واضح ہے۔ "آپ کو طبی چھوٹ کی ضرورت ہے۔جوکووچ کے پاس درست طبی استثنیٰ نہیں تھا۔ ہم سرحد پر کال کرتے ہیں، اور یہیں سے اسے نافذ کیا جاتا ہے۔”
آسٹریلوی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے کہا کہ ویزا کی منسوخی جوکووچ کے طبی استثنیٰ کے سرحدی اہلکاروں کے جائزے کے بعد ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جوکووچ فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے آزاد ہیں، لیکن اگر ویزا منسوخ ہو جاتا ہے تو ملک چھوڑنا پڑتاہے۔
مزید براں سربیا کے صدر نے آسٹریلوی حکام کی جانب سے جوکووچ کو ائرپورٹ پر روکے جانے کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ہراساں کرنے کی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 بار کے عالمی چیمپئن کو8 گھنٹے میلبورن کے تلامرین ایئرپورٹ پر حراست میں رکھا گیا صرف یہ معلوم کرنے کے لئے کہ وہ ملک میں داخل ہو سکتا ہے یا نہیں۔

#austrlianopen#novakdjokovic#PakTurkNews#sports#tennis