نیپرا نے بجلی 3روپے99پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرانے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ۔بجلی3روپے 99پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشین بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو جون کے مہینے کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

#fuelpriceadjustment#islamabad#keletric#light#nepra#PakTurkNewsPrice