نیپرا کا عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ اس سلسلے میں اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
قبل ازیں سی پی پی اے کی جانب سے ستمبر کے لیے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا۔چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑرہا ہے۔اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔

#fuelpriceadjustment#islamabad#light#nepra#PakTurkNewsPrice