واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

 

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنزگ کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ۔واٹس ایپ کی جانب سے ایڈمن گروپس میں ممبرز کی تعداد 250سے بڑھا کر 512کردی گئی ۔

انتظامیہ نے نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کروا دیا تھا تاہم فوری طور پر دنیا بھر کے صارفین تک یہ فیچر نہیں پہنچ سکا۔ تمام صارفین تک دستیاب ہونے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگے گا۔
یاد رہے اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ نے حال ہی میں میسیج ’ری ایکشن‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔ جس سے صارف ہر میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے۔

 

#amingroup#Lahore#PakTurkNews#spaceWhatsApp