وزرا انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے ،کابینہ نے آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اب ارکان پارلیمان اور وزرا بھی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے ۔وفاقی کابینہ نے آرڈیننس منظور کرلیا ۔
تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اب اس میں تبدیلی کے لئے وفاقی کابینہ نے نئے آرڈیننس کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

#compain#elecation#PakTurkNews