لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری کی ملاقات ، عون چودھری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے اہم ملاقات کی، عون چودھری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔