وزیراعظم شہبازشریف آج کسان پیکج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف آج کسان پیکج کا اعلان کریں گے۔کسانوں کے لیے گندم کے مفت بیج کی فراہمی کا بڑا پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان متوقع ہے ۔
کھاد کی قیمت میں کمی اور یوریا کی وافر مقدار میں ملک میں دستیابی کے اقدامات کا اعلان بھی پیکج میں شامل ہیں ۔
ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی سے چلانے کے بڑے پروگرام کا آغاز، بجلی بلوں میں اقساط بھی پیکج کا حصہ ہیں ۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں اور بے زمین ہاریوں کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان ہوگاٹریکٹر کی درآمد اور زرعی مشینری پر خصوصی رعایتی اقدامات کا اعلان ہوگا

#formers#islamabad#PakTurkNews#primeiminster#shahbazsharif#solarenergy#tubelwell