نیویارک(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے ۔وزیراعظم آج فرانسیسی اور ایرانی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزیر اعظم فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون ، آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر ، سپین کے صدر پیڈرو سنچیز پیریز-کاسٹے جون اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے۔
شام کو وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے جان کیری ملاقات کریں گے۔