اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے۔شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران تجارت، معیشت، دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔
اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔