وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر پیر کو ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔
امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھرسے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔

#PakTurkNews#primeminister#queenelizbethII#shahbazsharifLondon