اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔اب یہ صارفین رات میں آرام سے سوئیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں تاجروں پر جو فکس ٹیکس لگایا گیا ہے، اس کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کو بھی بےپناہ ٹیکس کا سامنا کرنا جو اس حکومت کی منشا نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹیکس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے، چھوٹے تاجروں کو ہم اس مشکل میں نہیں ڈال سکتے۔
قطر میں وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ بڑے صارفین سے فیول سرچارج وصول کریں گے، اب مستثنیٰ صارفین کو فیول سرچارج میں ایک دھیلا بھی ادا نہیں کرنا پڑیگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھی اس لیے جولائی کے ماہ کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کافی اضافہ ہوا جس سے غریب عوام کو تکلیف ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی ایک مسئلہ ہے، جب تیل باہر سے مہنگا منگواتے ہیں تو اگلے بلوں میں ایڈجسٹ کر دیا جاتا ہے۔