اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم عمران خان کا بلین ٹری منصوبے نے روزگار کے دروازے کھول دیئے ۔ بلین ٹری منصوبے سے کسان لاکھوں روپے کمانے لگے ۔
وفاقی حکومت نے بلین ٹری شہد کا 2 ارب روپے کا دو سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان جلد بلین ٹری ہنی منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔
بلین ٹری ہنی منصوبے کے تحت تین کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز بنیں گی ، 30 مقامات پر شہد کے لینے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔ نئے منصوبے سے دو سال میں بلین ٹری شہد کی پیداوار 9 فیصد بڑھ جائے گی ۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے برطانوی ہائی کمشنر اور سعودی سفیر کو سالٹ رینج کے بلین ٹری ہنی کا تحفہ پیش کیا ۔ دونوں سفارتکاروں نے پاکستانی بیری کے شہد کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ سعودی سفیر نواب الملکی نے پیش کش کی کہ بلین ٹری شہد جتنا بھی تیار ہو سارے کا سارا شہد سعودی عرب خریدنے کو تیارہے۔