وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 18 جون کو ترکی پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی رواں ہفتے ترکی جائیں گے اور ترک شہر اناطالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ ترکی تین روزہ ہوگا۔ وہ اٹھارہ سے بیس جون تک ترکی میں قیام کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ ترکی کا تین ماہ کے دوران تیسرا دورہ ہوگا۔ وزیرخارجہ اناطالیہ فورم کی سائڈلائنز پر افغان، ایرانی، کویتی ہم منصب سمیت متعد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے،