وزیر اعظم اعتما د کا ووٹ جیتنے کیلئے پر امید :میڈیا رپورٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاکستان کے بعض میڈیا چینلز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے حکمت عملی بدل لی ہے۔ اب پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ کل ووٹنگ کے عمل میں شرکت کریں اور عمران خان پر اعتماد کااظہار کریں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے ایک حکمنامے کے ذریعے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اسمبلی اجلاس میںشرکت نہ کریں۔ بعض حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ آئندہ چند گھنٹے بہت اہم ہیں۔ پس پردہ کئی ایسی معاملات چل رہےہیں جن سے اپوزیشن کے مقاصد کے حصول کیلئے مشکلات کھڑی ہونے کا اندیشہ ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے اٹارنی جنرل اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں ایک ٹی وی چینل کے مطابق اجلاس کو ملتوی کرنے کے حوالے سے مشاورت کی لیکن اٹارنی جنرل نے عمران خان کو کسی بھی غیر قانونی کاروائی سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
گزشتہ روز سینئر صحافی طلعت حسین نے ایک ٹویٹ میں بھی کہا کہ پس چلمن ایک خطرناک جنگ جاری ہے۔ بہت کچھ ہورہا ہے ، معاملات اتنے سادہ نہیں جتنے نظر آتے ہیں ۔

#PakTurkNews#politicsPakistan