وزیر اعظم نے بلوچستان اور سندھ میں سیلابی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سندھ میں سیلابی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں اعلی حکام سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کو نقد رقوم اور زرتلافی کی ادائیگیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔
وزیراعظم کی گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازسے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے آرمی چیف سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں سے متعلق امور پر بات چیت کی تھی وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی تھی ۔
وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا سیلاب کی وجہ سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار کی فوری نقد رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گاوزیراعظم نے صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین میں فوری نقد رقوم تقسیم کرنے کا گزشتہ روز حکم دیا تھا۔

#bisp#flood#islamabad#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif#sindhbalochistan