وزیر اعظم نے ماہرین معیشت کو مشورے کیلئے طلب مدعو کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
ملک میں غیر معمولی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اعلیٰ اقتصادی ماہرین، صنعتکاروں اورتاجروں پر مشتمل ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ بحران کا قلیل اور طویل مدتی حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف آج ایک روزہ پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
اس کانفرنس میں زراعت، آئی ٹی ، ٹیکسٹائل، مینو فیکچرنگ اور دیگر کئی شعبو ں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو اکٹھا کیا جائے گا۔ تاکہ پاکستان کے موجوہ معالی چیلنجز کا جائزہ لیا جاسکے۔
وزیر اعظم خوشحال معیشت کے لیے شرکاء کی جانب سے پیش کردہ سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لیں گے۔