وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

ماسکو (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی و عالمی امور ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔

 

#foregionminister#moscow#PakTurkNews#shahmehmoodqureshirussia