وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ادھارتیل خریداری معاہد ے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھارتیل فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو فیول کی ادائیگی کے ساتھ 3 اعشاریہ 80 فیصد مارجن بھی دینا ہو گا۔معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری معاہدے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ سرکولیشن سمری اکنامک ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ ہوا تھا۔ سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ کیا۔

#PakTurkNews#saudiaraibaoilPakistan