ون ڈے رینکنگ ،امام الحق نے بھی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شہنشاہت برقرار جبکہ امام الحق نے بھی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اوپنر بیٹر امام الحق دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی ایک بار بائولنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔
آئی سی سی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی نے دو درجہ ترقی حاصل کی ہے۔ شاہین آفریدی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف نپی تلی باولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا تھا۔
قومی بیٹر امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔امام الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے۔ آئی سی سی رینکنگ میں امام الحق آٹھ سو پندرہ ریٹنگ پواِنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی او ڈی آئی پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی نوویں پوزیشن اور ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسواں نمبر آگئے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں جوئے روٹ دنیا کے نمبر ون بلے بن گئے ہیں

#babazazam#icc#imamulhaq#odiranking#PakTurkNews#shahba#viratkohli#westindiesDubaiPakistan