ویمنز ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارتی ویمنز ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا ۔پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارتی ویمنز ٹیم کو 13رنز سے شکست دیدی۔
بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،بھارتی ٹیم 138رنز کے جواب میں 124رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے ویمنز یشیا کپ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارتی ویمنز ٹیم کو 13رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 56جبکہ کپتان بسمہ معروف نے 32رنز کی اننگز کھیلی ۔


ڈپٹی شرما نے 3جبکہ پوجا نے دو کھلاڑیوں نے آئوٹ کیا۔
بھارتی ویمنز ٹیم 138رنز کے ہدف کے تعاقب میں 124رنز پر ہمت ہار گئی ۔ رچی گوش نے 26جبکہ ڈیلن ہملٹا نے 20رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
ندا ڈار کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

#pakistna#PakTurkNews#t20series#womenasiacup2022#womenasicupBangladeshindiaPakistan