وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں توآج ہی ختم کرواسکتے ہیں ،فواد چودھری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں توآج ہی ختم کرواسکتے ہیں ۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے 5سے زائد ایم این اے ہم سے رابطے میں ہیں۔ایکس اور وائے کا خاتمہ ہو چکا ہے، وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں تو آج ہی ختم کروا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایکس اور وائےکاخاتمہ ہوچکاہے۔ صرف 96 لوگوں کےساتھ موجودہ حکومت نےبجٹ پاس کیا۔ عبوری حکومت کو بڑے فیصلےکرنےکاکوئی اختیارنہیں۔ ہماری کوشش ہے سیاسی استحکام کے لیے کردار ادا کریں کیوں کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتاہے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ نیاالیکشن کمیشن بنناضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز عہدے سے فوری الگ ہوجائے اور رانا ثنا کے 22 تاریخ تک پنجاب میں داخلےپرپابندی لگائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی خاصی حکومت کو ہٹادیاگیا اور ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا ۔ بدترین طریقے سے نیب قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ شہبازشریف کو مشور ہ دوں گا راناثنااللہ جیسے لوگوں سے دور رہیں۔ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں توآج ہی ختم کرواسکتے ہیں ۔
ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3ماہ پہلے ڈالر مستحکم تھا ،لارج اسکیل مینوفیکچر نگ میں اضافہ ہو چکا تھا۔ اب معاہدے کے باوجود مارکیٹ اور کرنسی پر اعتماد بحال نہیں ہورہا۔آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر 10روپے مہنگاہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دیں ۔ 22جولائی کو پنجاب میں ہماری حکومت قائم ہوجائے گی۔ 23جولائی کو ہم راناثنااللہ کےپنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی انتخابات کی طرف جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ ہمارا مقصد حکومت کو گھر بھیجنا نہیں الیکشن کرانا ہے ۔
فواد چودھری نےکہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس چند دن ہیں۔ الیکشن کمیشن کو جانا ہوگا ،چیف الیکشن کمشنر کے پاس آخری موقع ہے۔ حکومت کے 5سے زائد ایم این اے ہم سے رابطے میں ہیں۔ اگر شہبازشریف انتخابات کا اعلان کریں گے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

@imrankhan#chairmanpti#cmpunjab#fawadch#PakTurkNews#pti#punjab#ranasanaullah#shahbazsharif