ٹویٹر نے صارفین کیلئے سپیس ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کردی

نیویارک(پاک ترک نیوز) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے تمام صارفین کو سپیس ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی۔
ٹوئٹر کی جانب سے گزشتہ برس اپنے صارفین کیلئے آڈیو روم کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی جس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس سروس کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے ۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف آئی فون صارفین کو میسر تھی مگر اب یہ سہولت اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی پیش کی گی ہے ۔سپیس کی یہ ریکارڈنگ ایک ماہ تک محفوظ رہے گی اور ہوسٹ کو اسے اپنی مرضی کے مطابق پبلک کرنے یا نہ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
سپیس روم بنانے کیلئے اس سے قبل ایک خاص تعداد کا ہونا ضروری تھا مگر اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے ۔پہلے مخصوص صارفین سپیس روم ریکارڈ کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے تھے مگر اب یہ سہولت عام صارفین کی دسترس میں بھی ہو گی۔
ٹویٹر کے مطابق دنیا بھر میں موجود وہ تمام صارفین جو اسپیس ہوسٹ کرتے ہیں انہیں اب آڈیو روم میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایسے اسپیس کا حصہ بننے والے صارفین کے اسکرین پر ریکارڈنگ کا آگاہی پیغام بھی ظاہر ہوگا۔

 

#andriod#iphone#PakTurkNews#spacerecording#twiter