ٹیسلا نے حفاظتی مسائل پر تقریباً نصف ملین کاریں واپس منگوا لیں

نیویارک (پاک ترک نیوز) ٹیسلانے اپنی ماڈل 3 اور ماڈل S الیکٹرک کاروں میں سے 475,000 سے زیادہ کو واپس منگوا لیا ہے تاکہ ریئر ویو کیمرہ اور ٹرنک کے مسائل کو حل کیا جا سکے جو حادثے کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔
جمعرات کو پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں ٹیسلا کے حصص 1.1 فیصد نیچے تھے۔
نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ تی ایس اے)کی جمعرات کے روزجاری کردہ معلومات کے مطابق امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی اپنی ماڈل-3 کی 2017 سے 2020 تک کی 356,309گاڑیاں ریئر ویو کیمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اور 119,009 ماڈل S گاڑیوں کو فرنٹ ہڈ کے مسائل کی وجہ سے واپس بلا رہی ہے۔واپس منگوائی گئی گاڑیوں کی کل تعداد گزشتہ سال ٹیسلا کی ڈیلیور کردہ نصف ملین گاڑیوں کے قریب ہے۔

#elonmusk#PakTurkNews#tesla