ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

برسبین (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آ گئی جس کے بعد گروپ اے میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغان اوپنرز نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی بالترتیب 28 اور 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زدران 22، نجیب اللہ زدران 18، گلبدین نائب 12، کپتان محمد نبی 13، راشد خان 9 اور عظمت اللہ عمرزئی 3 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، لاہیرو کمارا 2 جبکہ مہیش تھیکشنا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اوپنر پاتھون نسانکا 10 اور کوشل مینڈس 15 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دھننجایا ڈی سلوا 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں بھانوکا راجا پاکسے 18 اور چارتھ اسالنکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے، افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 2 جبکہ مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

#england#match#PakTurkNews#Srilanka#t20#t20worldcup#t20worldcup2022afghanistan