ایڈیلیڈ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میںبھارت نے بنگلہ دیش کو 185رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 185رنز کا ہدف دیدیا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان 184رنزبنائے۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 64جبکہ راہول نے 50رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن نے تین جبکہ شکیب الحسن نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔