ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

پرتھ (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رنز سے شکست دیدی۔پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے ۔
پاکستان 131رنز کا مطلوبہ طلوبہ ہدف پوراکرنے میں ناکام رہا ۔ شاہین ابھی تک میگا ایونٹ پہلی فتح سے محروم ہیں ہے ۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 44رنز بنائے ۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز کا ہدف دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے سین ولیمزنے 31،کپتان اروائن نے 19جبکہ ایونس نے 19رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 4جبکہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 

##T20worldcup22#mach#match#PakTurkNews#pakvszim#pirth#t20worldcup#t20worldcup2022#zimbabwary#zimvspakPakistan