ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دیدی

لاہور:(پاک ترک نیوز)شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52رنز سے شکست دے دی ہے۔
میگا ایونٹ کے گروپ 2 کے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے،گلین فلپس39 اورجمی نیشام 35سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔
164رنز ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 111رنزبناسکی،لینگن نے 25رنز جبکہ زین گرین نے 23رنز سکور بنائے،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

#cricket#icc#Namibia#newzeland#sharjah#t20worldcup