پائلٹ سوتے رہےاتھوپین ائرلائنزکا  جہاز ائرپورٹ کے اوپر سے گزر گیا

ادیس ابابا (پاک ترک نیوز)

ایتھوپین ایئرلائنز کی ایک پرواز کے پائلٹ اور معاون پائلٹ دوران پرواز سو گئے اور معمول کے مطابق لینڈنگ نہ کر سکے۔اور طیارہ رن وے کے اوپر سے گزر گیا۔

اتھوپین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب پائلٹ اور معاون پائلٹ سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی فلائٹ ای ٹی 343 پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

لینڈنگ سے قبل 37 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود بوئنگ 737 نے رن وے تک آنے کے لیے نیچے آنا تھا، لیکن جب ہوائی جہاز نے اپنی اونچائی برقرار رکھی تو ایئر ٹریفک کنٹرول نے الارم بجا دیا۔آپٹریٹرز نے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔اپنی مطلوبہ منزل کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد بوئنگ کا آٹو پائلٹ نظام متحرک ہوگیا اور اس نے الارم بجا دیا، جس سے دونوں پائلٹس جاگ گئے۔اوراس کے 25 منٹ بعد ہوائی جہاز باحفاظت لینڈ کر گیا اور اگلی فلائٹ کے روانہ ہونے تک تقریباً ڈھائی گھنٹے کھڑا رہا۔

#airline#PakTurkNews#pilot#runwayAfghanafghanistanTaliban