ابوظہبی (پاک ترک نیوز) یواے ای میں مقیم بہت سے پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا اماراتی آئی ڈی ری نیو کرانے کے لیے اپلائی کر رکھا ہے انہیں ابھی تک کارڈ نہیں ملا۔
پاک ترک نیوز کی اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے اماراتی آئی ٹی کا نیا ایڈوانسڈ ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے اس حوالے سے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے ۔
سسٹم اپ ڈیٹ ہوتے ہی نئے کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا ۔ وہ پاکستانی جنہیں سرکاری یا نجی سروسز کے لیے اماراتی آئی ڈی کی فوری ضرورت ہے ان کے لیے اماراتی حکام نے نئی سہولت کا اعلان کیا۔
فوری آئی ڈی کی ضرورت والے افراد ICA UAE Smart App سے اپنا ڈیجیٹل آئی ڈی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو پرنٹ شدہ کارڈز کے اجرا تک کام میں لایا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل اماراتی آئی ڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
1۔ ICA کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں یا ICA UAE Smart ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
2۔ اپنے UAE Pass یا پرسنل اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کرکے سسٹم میں لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔
3۔ اپنے اماراتی آئی ڈی کی تجدید کے لیے اپلائی کریں جس کے بعد آپ کو نٹیفکیشن موصول ہوگا۔
4۔ سسٹم میں لاگ ان کرکے ’’Personal Wallet‘‘ پر کلک کریں۔
5۔ ID کو منتخب کریں اور پھر الیکٹرانک ورژن حاصل کرنے کے لیے QR کوڈ کو پریس کریں۔
6۔ اس کے بعد آپ اس الیکٹرانک کارڈ کے ذریعے امارات میں تمام سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔