پاکستانی ، بنگالی سمیت 582 غیرقانونی تارکین وطن پکڑ ے گئے

 

استنبول (پاک ترک نیوز )ا ستنبول پولیس کے محکمہ تارکین وطن نے انسداد اسمگلنگ اور بارڈر کراسنگ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نےغیرقانونی طور پر رہنے والے تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا اور
بیوگلو، فاتح اور ایپ سلطان اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 582 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔
582 میں سے 140 ایسے غیرقانونی تارکین وطن ہیں جنہیں بیوگلو ، فاتح اور سلطان کے اضلاع میں شہریوں کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر پکڑا گیا ۔ ان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 24 ، بنگلادیش کے 21 باشندے ہیں ۔
ان گرفتار غیر قانونی تارکین وطن کو استنبول کی صوبائی مائیگریشن اتھارٹی کے ذریعے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ترک حکام غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں کئی سہولیات بھی کم یا ختم کردی گئی ہیں تاکہ سیاحتی ویزا پر آنے والے اپنے قیام کو بڑھا نہ سکیں ۔ حال ہی میں سیاحتی ویزا پر آنے والوں کے عارضی رہائشی اجازت نامے کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے ۔

Deportation order for 582 illegal immigrants detected in Istanbul، PAK TURK NEWSپاک ترک نیوز، 582 غیرقانونی تارکین وطن ، ترکی ، پاکستان ، بنگالدیش