پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

دوشنبہ (پاک ترک نیوز)تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، علاقائی صورتحال، افغان امن عمل، کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، شاہ محمود قریشی نے آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کو نوروز کی مبارک باد دی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک آذربائیجان میں براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ ملے گا،دونوں وزرائے خارجہ نے تعاون کے فروغ سے متعلق باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔