پاکستان اور آئی ایم ایف پیکیج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) قرض پیکیج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے۔
اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے رہائشی نمائندے ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اور مالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔
ولسن سینٹر، واشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔

#imfg#islamabad#PakTurkNewsIMFPakistan