اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان ، آذربائیجان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدوں پر بات چیت کر رہا ہے۔
مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کے مطابق ، آذربائیجان کے علاوہ افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ بھی اسی معاہدے پر بات کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ازبکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر 2021 میں تاشقند میں دستخط ہوئےتھے جبکہ دوسرے ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدوں پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سلک روٹ ری کنیکٹ اقدام کی بدولت، 2020-2021 میں وسطی ایشیائی جمہوریہ کے لیے پاکستان کی برآمدات 39.42 فیصد بڑھ کر 145 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اس سے پہلے 2019-2020 میں 104 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھی۔
پاکستان سے ایران اور ترکی تک کارگو ٹرکوں کے بعد ٹرین سروس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ۔ آذربائیجان نے بھی اس ٹریڈ ٹرین میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہارکرچکا ہے جس سے علاقے میں نئے تجارتی مواقع ملیں گے ۔