سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میںپہلے سیمی فائنل میں پاکستان کل نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی جبکہ دوسرے دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 10نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلز کیلئے امپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں ماریس ایرسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ آفیشل ہوں گے، ایرسمس کے ورلڈکپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ سیمی فائنل کا سفر اچانک بنا، پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے، نیدر لینڈ نے جب جنوبی افریقہ کو ہرایا تو ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے۔
اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ آئے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، ان کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔