لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا کل سے ڈھاکہ میں آغاز ہو گا۔پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔
قومی سکواڈ نے میر پور ڈھاکہ میں بھرپور پریکٹس کی ۔ پاکستان ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔ آپشنل ٹریننگ سیشن میں پانچ کرکٹرز نے حصہ لیا تاہم فیلڈنگ، بولنگ اوربیٹنگ کے پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے بھرپورشرکت کی۔
قیوم ٹیم کو کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کوشکست دی تھی۔