پاکستان میں دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنی ٹیکسلا کی گولڈن جوبلی

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جزل ندیم رضا کا ایچ آئی ٹی ٹیکسلا کا دورہ
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت
جزل ندیم رضا نے ایچ آئی ٹی اور دیگر کمپنیوں کی کامیابیوں کو سراہا
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا گولڈن جوبلی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں یوکرائن کے پاکستان میں سفیر اور پاکستان میں جمہوریہ چین کے دفاعی اتاشی سمیت ان ممالک کی کمپنیوں کے اہم عہدیداروں ، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیسکلا کے چیئرمین میجر جنرل سید عامر رضا نے کمپنی کی کامیابیوں اور دفاعی صنعت میں اس کی شراکت کو اجاگر کیا۔ ویڈیو پیغامات میں مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں نے کامیاب صنعت کی حیثیت سے 50 سال پورے کرنے پر ایچ ای ٹی کو مبارکباد پیش کی اور باہمی تعاون کے ذریعے مستقبل کے اہداف کے حصول کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
.جنرل ندیم رضا نے گذشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ترقی کی منازل طے کرنے پر ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور تعاون کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مبارکباد پیش کی
انہوں نے چئیرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ، اس کے افسران اور ہنرمند ورک فورس کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔ دنیا بھر میں بدلتے ہوئے تزویراتی اور حفاظتی ماحول کو اجاگر کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے "ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ” کے شعبے میں ٹیکنالوجی شراکت داروں کے ساتھ مزید تعاون کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب کے دوران چینی کمپنی نورینکو ،، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔
ایچ ای ٹی گولڈن جوبلی تقریب ایک ایسے وقت میں منائی جا رہی ہے جب پاکستان اور چین اپنی دوستی اور سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پاک ترک دفاعی تعلقاتپاک فوجپاکستانپاکستانی فوج