پاکستان میں مالیاتی ایمرجنسی کی ضرورت نہیں :وزیر خزانہ مفتاح

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان مالی بحران سے نکل آیا ہے اسلئے معاشی ایمرجنسی نافذکرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
تاہم انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم جلد سرکاری اخراجات کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے ۔ وزیر خزانہ کا یہ بیان ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرتی مختلف افواہوں کے بعد آیا۔
اس بیان کے علاوہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے مشترکہ بیان میں بھی ایسی افواہوں کو مسترد کردیا کہ حکومت فارن کرنسی اکاونٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے علاوہ سیفٹی ڈیپازٹ لاکرز کو منجمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور مرکزی بینک پاکستان کے سرکاری و نجی بینکوں میں فارن کرنسی اکاونٹ ہولڈرز اور روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ہولڈر کے علاوہ سیفٹی ڈیپازٹ کے کھاتہ داروں کو یقنین دلاتےہیں کہ ایسے کوئی اقدامات زیر غور نہیں اور انکے اکاونٹس اور لاکرز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
بیان یہ بھی کہا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سمیت غیر ملکی کرنسی اکاونٹس کو 2001کے فارن کرنسی اکاونٹ پروٹیکش آرڈیننس کے تحت قانونی طور پر تحفظ حاصل ہے۔
مزید براں اسٹیٹ بینک اور حکومت نےکہا ہے کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام کویقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہےہیں۔