پاکستان نے کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کر دی

اسلام آباد : پاکستان نے کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کر دی اور کہا آئی سی جےفیصلےکےتحت نیاآرڈیننس جاری کیا، آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت کلبھوشن یادیو نظرثانی اپیل دائر کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہدحفیظ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے مشترکہ پریس کانفرس کی ، ڈی جی ساؤتھ ایشیازاہد شیخ  نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت نے آئی سی جے سے رابطہ کیا، بھارت کا دعویٰ یادیو کے معاملے پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہوئی، کلبھوشن یادیو پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث رہا ہے۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا اور پاکستان نے آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق کئی اقدامات کئے، پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کےفیصلے کے مطابق کونسلررسائی سمیت متعدد اقدامات کئے، توقع ہے بھارت کلبھوشن کے معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے قانونی طریقہ کارپرعمل کرے گا۔