پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ میں سری لنکن خواتین کو شکست دیدی

سلہٹ(پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں جاری ویمن ایشیا کپ2022کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن خواتین کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ۔
سری لنکن ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور پوری سری لنکن ٹیم 18.5اوورز میں 112رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
کپتان چماری اٹاپٹو نے 41،اوشادی نے 26رنز بنائے ۔7سری لنکن کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں ۔
پاکستان کی جانب سے عمامہ سہیل نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ طوبی حسن نے 2اور ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18.5اوورز میں حاصل کیا ۔ ندا ڈار نے 26رنز بنائے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئیں ۔ عالیہ ریاض نے 26جبکہ عائشہ نسیم نے 16رنز کی اننگز کھیلی ۔
سری لنکن خواتین کی جانب سے کویشا دلہاری نے 2جبکہ راناویرا ،کلیسیریا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

#asiacup#asiacup2022#match#PakTurkNews#silhat#srialanka#t20#womenasiacup2022BangladeshPakistan