پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرائسٹ چرچ پہنچنے والے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 اراکین شامل ہیں۔قومی سکواڈ جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا، سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
سہ فریقی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پاکستان اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف 7اکتوبر کو جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف 8اکتوبر کو مد مقابل ہو گا۔
سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کا دوبارہ ٹکرائو 11اور بنگلہ دیشن سے 13اکتوبر کو ہو گا۔
جس کے بعد قومی سکواڈ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے گا۔برسبین میں پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلے گی۔
ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اَپ میچ 17 اکتوبر کو انگلینڈ سے ہو گا جبکہ 19 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

#afgvspak#austrila#banvspak#christchurch#england#engvspak#indvapak#newvspak#newzeland#PakTurkNews#pakvsafg#pakvseng#pakvsind#pakvsnew#trisereisBangladeshindiaPakistanPakvsban