کراچی(پاک ترک نیوز)
پاکستان اسٹاک ایکسچینج بڑی صنعتوں پر 10فیصد ٹیکس کے اعلان کے چند منٹوں کے بعد ہی کریش کرگئی۔
ابتدائی گھنٹی کے ساتھ ہی شئیر کی فروخت کا آغاز ہوگیا ور پہلے دو گھنٹوں میں ایڈیکس نے پندرہ سو پوائنٹس کھو دیے۔ جس کے بعد PSX دوہزار پوئنٹس نیچے آنے کے بعد کریش کرگئی جس پر ٹریڈنگ روکنا پڑی۔ ماہرین کے مطابق سپر ٹیکس کے اعلان پر مارکیٹ نے انتہائی منفی رد عمل کا اظہار کیا ہےکیوں کہ اس سے کارپوریٹ منافع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایک تخمینہ کے مطابق کارپوریٹ انکم ٹیکس ، سرمایہ کاروں پر عائد ٹیکس اب بالترتیب 50فیصداور 55فیصد سے تجاوز کرجائے گا۔ جو کہ دنیا میں ٹیکس کی بلند ترین شرحوں میں سے ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق گزشتہ حکومت کے دور میں انڈسٹری نے جو ترقی کی اور جو فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ پاکستان کی انڈسٹری میں آئی اس میں کمی ہوگی۔