پاک افغان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم

برسبین(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیاگیا ۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل برسبین میں کھیلا جانے والا پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا ۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے تھے ۔155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائےتھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا۔
شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی افغانستان کی 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی 37 گیندوں پر 51 اور عثمان غنی 20 گیندوں پر 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

 

#afgvspak#barsbine#match#PakTurkNews#pakvsafg#t20worldcup2022#t20worldup#wordcup2022