پاک آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میچ کا کل سے آغاز

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی۔نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے۔
قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی قدرے مختلف ہیں۔ کراچی کے گرم موسم میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب کراچی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے گیارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کراچی ٹیسٹ بینچ پر بیٹھ کر دیکھیں گے۔
کراچی میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ کراچی کی پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کی جگہ مچل سوئیپ سن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

#austrlia#babarazam#cricket#nationalstadium#PakTurkNews#pakvsaus#testmatchkarachiPakistan