پاک بحریہ نے ساڑھے آٹھ ارب مالیت کی منشیات پکڑ لی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کا کھلے سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشنز کے دوران 5800 کلو گرام کی منشیات برآمد کیں۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں دو مختلف مقامات پر انسداد منشیات آپریشن کیا۔برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

#drugs#paknavy#PakTurkNews#seakarachi