کراچی(پاک ترک نیوز)
ترکی اور پاکستان کے درمیان موثر زمینی رابطہ قائم ہونے کے بعد دوطرفہ تجارت میں بہتری آئی ہے۔ 2021میں دونو ں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 1.1ارب ڈالر کی سطح عبور کرچکی ہے۔
یہ رجحان ترکی اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں بتدریج اضافہ کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔
کنونشن آن انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آف گڈز کے ذریعے زمینی ترسیل کے تحت کارگو کو ترکی پہنچنے میں 15دن سے بھی کم وقت لگتا ہے جبکہ سمندر کے راستے اس میں 40دن سے زائد وقت لگتا ہے۔
پاکستا ن اور ترکی کےد رمیان عوامی اور چیمبرز کی سطح پر روابط سے بھی کافی فرق پڑا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی اسٹریٹجک اکنامک فریم کورک پر دستخط متوقع ہیںجس کے بعد ترجیحی تجارتی معاہدے اور آزاد تجارتی معاہدے متوقع ہیں۔
پاکستان نے ماضی میں بعض وجوہات کی بنا پر امریکہ اور مشر وسطیٰ پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی لیکن اب پاکستان بر آمدی ممالک کو متنوع بنا رہا ہے۔
ٹرین ٹرانزٹ شروع ہونے کی وجہ سے کارگو کم قیمت میں ترکی پہنچتا ہے۔ اسکے علاوہ استنبول پاکستان کو یورپ تک رسائی فراہم کرسکتا ہے۔پاکستان نے مشرقی یورپی ممالک، البانیہ، بلغاریہ، اسٹونیا اور لٹویا کو کبھی مال ایکسپورٹ نہیں کیا۔ لیکن معاشی طور پر مضبوط ان ممالک کے ساتھ تجارتی روابط سے پاکستان قیمتی زر مبادلہ کما سکتا ہے۔
ترکی پر متعدد سیاسی اور اقتصادی پابندیاں 2023میں ختم ہونے کا امکا ن ہے جس سے تجارت کےکئی مواقع پیدا ہوں گے۔