پریمئر لیگ میں لیورپول 86پوئنٹس کے ساتھ لیگ لیڈر مانچسٹر سٹی کے برابر آ گئی

برمنگھم (پاک ترک نیوز)
لیورپول نے ایسٹن ولا کو1-2سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ میں 86پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم مانچسٹر سٹی کے برابر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ڈومیسٹک لیگ اب چند ہفتوں میںاپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔
منگل کی شب برمنگھم کے ولا پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایسٹن ولا کے ڈگلس لوئیز نے تیسرے منٹ میں گول کر دیا۔مگر لیورپول نے فوری جواب دیا جب چھٹے منٹ میں ورجل وین ڈجک کے پاس پر جوئل میٹیپ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔جبکہ لیور پول کے سینیگالی اسٹار ساڈیو مانے نے دوسرے ہاف میں ہیڈر کے ذریعے فاتحانہ گول کیا۔
اس طرح پریمئر لیگ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی لیورپول کے پاس 36 میچوں میں 86 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ لیگ کے لیڈر مانچسٹر سٹی نے 35 گیمز میں 86 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

#barmingham#football#footballworldcup#leverpol#manchistercity#PakTurkNews