پنجاب میں ضمنی انتخابات ،پی ٹی آئی نے عمران خان کے 16مقامات پر جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب ،پاکستان تحریک انصاف نے (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے مقامات پر جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان 7 سے 15 جولائی تک مختلف حلقوں کے دورے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کرینگے، 8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں خطاب کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں جلسوں سے خطاب کریں گے، 11 جولائی کو لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوام سے مخاطب ہونگے، 12 جولائی کو سابق وزیراعظم عمران خان بھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔
13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127، فیصل آباد پی پی 97، میں عوام سے مخاطب ہوں گے جبکہ 14 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے جبکہ 15 جولائی کو عمران خان لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔

 

@imrankhan#elecation#islamabad#jhang#Lahore#PakTurkNews#pp#pti