لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورانگزیب اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور (ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشگردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔