پونٹنگ کی انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت

لندن(پاک ترک نیوز) سابق آسٹریلوی قائد رکی پونٹنگ کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے ۔سابق آسٹریلوی قائد کا نے کمنٹری اور دیگر لیگز میں مصروفیات کے باعث کوچنگ سے انکار کیا ہے ۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے کا خواہشمند ہے تاہم رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کا کوچ بننے میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لیجنڈری سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے بھی انگلش ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا۔

 

#austrlia#england#mahelajaywardna#PakTurkNews#rickypontingLondon