پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

لاہور (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی ہونےکاامکان ہے۔حکومت آئی ایم ایف کی شرط پرمکمل عملدرآمدکرنےمیں تاحال ناکام ہے ۔اضافےکےباوجودپٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی مکمل ختم نہیں کی گئی۔
لائٹ ڈیزل پر فی لٹرسبسڈی 8 روپے 8 پیسےہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لٹرسبسڈی دی جارہی ہے ۔
حکومت پٹرول پر فی لٹرسبسڈی 9 روپے 32 پیسےبرداشت کررہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے فی لٹر قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ کردیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے 31 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 181روپے 94پیسے کردی گئی ہے۔

#goverment#PakTurkNews#rase#ratesIMFPetrolPrice